راولپنڈی، گرجاگھروں کی سکیورٹی مزید سخت

راولپنڈی، گرجاگھروں  کی سکیورٹی مزید سخت

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے ساڑھے چار سو سے زائد افسران مامور ہیں۔

تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں علاقے میں گشت کررہی ہیں، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ڈیوٹی انجام دیں، اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں