پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف کردیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ناقص دودھ کی فروخت کیخلاف کارروائیوں کے دوران 5ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف کر دیا۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 45ہزار لٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 5ہزار لٹر پانی ملے دودھ کو نالہ لئی میں تلف کر دیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے 3دودھ بردار گاڑیوں کو 1لاکھ 15ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔ یہ کارروائیاں راولپنڈی کچہری چوک اور پنڈوڑا مارکیٹ میں کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں