ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں صفائی مہم جاری

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں صفائی مہم جاری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیے گئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی شہراور ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔۔

صفائی مہم کے تحت شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اور آلودگی سے پاک پنجاب کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی قیادت میں ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ شہر کو آلودگی سے پاک کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں