چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد

چیئرمین پی او ایف بورڈ نیشنل  رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین مین پی او ایف بورڈ نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد، محمد علی لاروش (واپڈا) نے پاکستان نمبر 1عرفان سعید (واپڈا) کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی۔۔

محمد علی لاروش نے عرفان سعید کو 21-13, 21-14سے ہرایا، مینز ڈبلز کیٹیگری میں راجہ ذوالقرنین حیدر (پاکستان آرمی) اور محمد علی لاروش (واپڈا) نے اویس زاہد اور ذونین جاوید (واپڈا) کو فائنل میں 21-18, 21-16سے شکست دی، ویمن سنگلز میں غزالہ صدیق (واپڈا) نے ماہور شہزاد (واپڈا) کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ویمن ڈبلز میں صائمہ وقاص (واپڈا) اور عمارہ اشتیاق (پاکستان آرمی) کی جوڑی نے پلوشہ بشیر (سندھ) اور غزالہ صدیق (واپڈا) کو 21-15, 12-21, 21-10 سے ہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں