گورنر پنجاب شہید میجر محمد حسیب کے گھر گئے، اہلخانہ سے تعزیت کی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان میجر محمد حسیب شہید کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
بعدازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر محمد حسیب وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ شہدا ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔