شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح، آئی جی اسلام آباد

شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ’’اوپن ڈور پالیسی کے تحت‘‘ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔

 آئی جی نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے، کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا پولیس افسران مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں