پنجاب میں میٹرک امتحان 4مارچ سے شروع، عارضی ڈ یٹ شیٹ جاری
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ زنے میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
میٹرک امتحان آئندہ سال ماہ رمضان میں لیا جائے گا۔ سالانہ امتحانات 4مارچ 2025 سے شروع ہوں گے ، پہلا پیپر عربی اورتاریخ کالیا جائے گا،میٹرک کاآخری پیپر24مارچ کو پنجابی کا ہوگا۔نہم کاپہلاپیپر25مارچ کو انگریزی لازمی کالیا جائے گا,عید الفطرکی چھٹیاں 29 مارچ سے 3اپریل تک ہوں گی,نہم کاآخری پرچہ18اپریل کوپنجابی کالیا جائے گا، پریکٹیکل امتحانات کاآغاز 23اپریل سے ہو گا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔