وفاقی محتسب برائے ہراسیت کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف آگاہی مہم کا فیصلہ

 وفاقی محتسب برائے ہراسیت کے زیر اہتمام  صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف آگاہی مہم کا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کہاہے کہ ہمارا مشن قابل رسائی انصاف کے نظام کو یقینی بنا کر ثقافتی اور ساختی تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے ۔

گزشتہ روز ان خیالات کااظہار انہوں نے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا سولہ دن پر مشتمل مہم کے دوران خواتین کے ساتھ ہونے والے ہر قسم کے صنفی تشد ،ہراسگی کا جائزہ لیا جائے گا۔خواتین سے متعلق ہراسگی کو کم کرنے لئے آگاہی کا ہونا لازمی ہے ۔ خواتین کی ہر اسگی کو رپورٹ کرنے کے لئے ایپ بھی بنائی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں