4ملزموں نے نوجوان کو سر میں چھری مارکر شدید زخمی کر دیا
راولپنڈی( خبر نگار)تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں 4ملزمان نے نوجوان پراچانک حملہ کرکے اسے سرمیں چھری مارکر شدیدزخمی کردیا ۔۔۔
جسے بینظیربھٹوہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ عثمان علی نے بیان دیاکہ میں اپنے بھائی جبران علی کے ہمراہ الباسط پراپرٹی دفترمیں گیا جہاں ملزمان ملک ضیافت،اسکے بھائی اور دونامعلوم افرادنے حملہ کرد یا ، ملک ضیافت نے چھری میرے بھائی جبران علی کے سر میں ماری جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔