اسلام آباد ،4اشتہار یوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چار اشتہاریوں سمیت 12جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کارروا ئیا ں تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا ، تھانہ کورال ، تھانہ ہمک اور تھانہ سبزی منڈی پولیس ٹیموں نے کیں ،ملزموں میں احمد شفیق ، رحمت حسین ، حمزہ نواز ، ابرار ، زوئید اشرف، گل ولی، محمد رسول، عمران ظفر اور ظہیر شامل ہیں ۔ ملزموں سے 555گرام چرس ، 445گرام ہیروئن اور تین پستول برآمد کیے گئے ۔ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔