سکولوں کی ناقص مانیٹرنگ ،محکمہ تعلیم کا اے ای اوز پر اظہار برہمی
راولپنڈی( خاورنوازراجہ) محکمہ تعلیم پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی جانب سے سکولوں کی مانیٹرنگ اور دورں کی رپورٹس نہ بھجوانے پر بر ہمی کااظہار کرتے ہوئے 10 نکالتی پالیسی جاری کردی۔
ذ رائع نے بتایاکہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سکولوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور انہیں کہا ہے کہ پرائمری سے مڈل تک طلبا کی حاضری 90 فیصد ، اساتذہ کی حاضری 85 فیصد یقینی بنا ئی جا ئے ، سکولوں میں باؤنڈری وال ،فرنیچر بجلی ، پینے کے پانی کی سہولیات 80 فیصد یقینی بنا ئی جا ئیں ، اے ای اوز کو ہر معائنہ پر معاوضہ ایک ہزارروپے دیاجائے گا ، این ایس بی فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا جائے ، تمام اے ا ی اوز روزانہ کی سرگرمیوں کی تصویریں سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو بھجوانے کے پابندیوں گے ۔