ہسپتالوں میں کوالٹی سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ،مختار بھرتھ

ہسپتالوں میں کوالٹی سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ،مختار بھرتھ

اسلام (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں کوالٹی سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پمز کارڈیک سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پمز کارڈیک سینٹر میں علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا وزیراعظم کی ہدایت پر کارڈیک سینٹر کی ایکسٹینشن کی جارہی ہے ، کارڈیک سینٹر میں کیتھ لیب اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر ہوں گی، ایمرجنسی کے بیڈز کی تعداد بھی دو گنا کی جا ئیگی ، آئی سی یو کے بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا ئیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں