عالمی برادری کشمیر ،فلسطین میں مظالم بند کرا ئے ، شیری رحمن

 عالمی برادری کشمیر ،فلسطین میں مظالم بند کرا ئے ، شیری رحمن

ا سلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی تکلیف دہ ہیں ۔۔۔

بالخصوص فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ،عالمی برادری کشمیر اور فلسطین میں مظالم بند کرا ئے ، پورا کا پورا غزہ قبرستان جبکہ ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ،صیہونی فوج نے اب تک 44 ہزار 612 فلسطینیوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دئیے ،کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے 20 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج انسانی حقوق کو پیروں تلے روند رہی ہے ، بھارت کے ہاتھوں 75 سالوں میں اب تک ڈھائی لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے ۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی بڑا لمحہ فکریہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں