تعلیمی ڈویلپمنٹ فریم ورک پر فوری عمل درآمد نا گزیر ،وزیر تعلیم

 تعلیمی ڈویلپمنٹ فریم ورک پر فوری عمل درآمد نا گزیر ،وزیر تعلیم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا قومی تعلیمی ڈویلپمنٹ فریم ورک پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے۔۔۔

 اگر نوجوان نسل کو تیار نہ کیا گیا تو مصنوعی ذہانت ایک ارب افراد کو غیرمتعلق کر سکتی ہے ۔پیر کے روز وفاقی وزارت تعلیم اور صوبائی تعلیمی محکموں کے اشتراک سے تیار کردہ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا ہمیں مادری زبان، قومی زبان یا عالمی زبانوں میں سے کسی ایک کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ ہمیں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ، ریاضی اور آئی ٹی کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے 26 ملین سے زائد بچوں کے سکول سے باہر ہونے ، اساتذہ کی کمی اور آبادی کے مسائل جیسے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے اجتماعی حل کی اپیل کی۔ انہوں نے پاکستان میں جاگیردارانہ نظام کو غربت کی جڑ قرار دیتے ہوئے اسے ایک بڑی رکاوٹ بتایا۔ انہوں نے 1972 میں تعلیم کو قومیانے کے بجائے \\\"جاگیردارانہ\\\" بنانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں