کامسیٹس واہ کیمپس میں ’’ ویژو اسپارک ‘‘ 2024 کا انعقاد
اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، واہ کیمپس کی جانب سے قومی سطح پر آئی ٹی ایونٹ \'\'ویژو اسپارک \'\'2024 کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
رواں سال پاکستان کی 50نامور یونیورسٹیزسے ایک ہزار سے زائد طلبا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے متعلق 17مختلف مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔افتتاحی تقریب کا آغاز ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر ،آپریشنل فنانس لیڈ کریسنٹ بہومان لمیٹڈ مختار احمد اورصدر ای سی او سائنس فاؤنڈیشن پروفیسر آف انٹرنیشنل اکنامکس پروفیسر سید کمیل طیبی نے رِبن کاٹ کر کیا ،ریکٹر کامسیٹس کا کہنا تھا کہ \'\'ویژو اسپارک\'\' کا آئیڈیا دراصل جدت اور انٹرپرینیور شپ کا امتزاج ہے ۔ انہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، انٹیگ لیپ ٹاپ سٹور، گلیکسٹ اور سٹڈی ابرا ڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اختتامی تقریب میں چیف گیسٹ اور ڈائریکٹر کیمپس نے مقابلوں کے ججز کو سووینئر جبکہ مقابلہ جیتنے والی ٹیموں کو انعامات پیش کیے ۔