این ایس یو مریدکے کی کارکردگی قابل تعریف ، چیئر پر سن نیو ٹیک

   این ایس یو مریدکے کی کارکردگی قابل تعریف ، چیئر پر سن نیو ٹیک

اسلام آ باد ( دنیا رپور ٹ ) قومی پیشہ ورانہ اور فنی تربیتی کمیشن نیو ٹیک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد نے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد اور اس کے ذیلی کیمپس۔۔۔

 سرمد تنویر کیمپس مریدکے کی ہنر مند ی کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر تعریف کی ۔ وہ سکلز سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا این ایس یو مریدکے کیمپس کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، نیشنل سکلز یونیورسٹی ہنر مندی کی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ 151طلبا و طالبات نے شارٹ کورسز مکمل کیے ۔ ان میں سے 43 طلبا نے این ایس یو کے تحت سرٹیفکیٹس حاصل کیے ، جبکہ نیو ٹیک نے 108 طلبا کو سپانسر کیا۔ چیئرپرسن نیو ٹیک نے این ایس یو کی قیادت، خاص طور پر بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ، ڈاکٹر بلاول رحمان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں