مری ، برفباری کے پیش نظر فیلڈ دفاتر ہا ئی الرٹ کر دئیے ،آ ئیسکو چیف
اسلام آباد ( دنیارپور ٹ ) آ ئیسکو چیف نے کہا مری اور گردونواح میں برف باری سیزن کے پیش نظر فیلڈ دفاتر کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ،بجلی کی فراہمی اور فالٹز کی بروقت درستگی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔۔۔
محمد نعیم جان اور جنرل منیجر آپریشنز محمد اسلم خان نے 132کے وی آئیسکوکلڈنہ گرڈ سٹیشن مری کا دورہ کیا اور برف باری کے سیزن کے پیش نظر متعلقہ فیلڈ دفاتر کی جانب سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور کسی بھی فالٹز کی صورت میں بروقت درستگی کو ممکن بنانے کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ افسران و سٹاف کی چھٹیوں کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کیں کہ وہ برف باری سیزن کے اختتام تک ہائی الرٹ رہیں ۔ برف باری سیزن کے دوران آئیسکوہیلپ لائن نمبر 118، کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933,0519252934 شکایات کے فوری اندراج کیلئے 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔