نوری ہسپتال میں کینسر کے حوالے سے 5روزہ کورس کا افتتاح
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تعاون سے ایک علاقائی تربیتی کورس کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا، ڈاکٹر محمد فہیم ڈائریکٹر نوری نے شرکا کا خیر مقدم کیا۔
ڈاکٹر شازیہ فاطمہ ڈائریکٹر جنرل نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر حمیرا محمود، کنسلٹنٹ ریڈی ایشن آنکولوجسٹ، ہیڈ آف آنکولوجی اینڈ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کاشف اقبال، کنسلٹنٹ ریڈی ایشن آنکولوجسٹ نے بھی تابکاری سے علاج اور اس کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ کے ورک فلو کی بھی وضاحت کی۔ پاکستان بھر سے شرکا کے علاوہ بارہ ممالک کے مندوبین بھی کورس میں شرکت کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ریز آف ہوپ اقدام کے تحت اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری کو اینکر سینٹر قرار دیا ہے ۔ کورس پانچ روزہ جا ری رہے گا جس میں ریڈیو تھراپی کے مختلف طبی اور عملی پہلوؤں پر تکنیکی ماہرین معلوماتی لیکچر زدیں گے۔