پیر ود ہائی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون قتل
راولپنڈی (خبر نگار) پیرودہا ئی موڑ پشاور روڈ پر مسلح افراد نے خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔۔۔
خاتون پیدل سڑک پار کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، تین گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی، تھانہ نصیر آباد پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔