مری میں صو با ئی وزیر اعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کی لانچنگ
مری(نمائندہ دنیا)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت مری میں بھی ستھرا پنجاب پروگرام آپریشنل ہو گیا ہے جس کے تحت صفائی کا دائرہ کار مری شہر سے دیہی علاقوں تک وسیع کر دیا گیا۔۔۔
اس سلسلہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے لانچنگ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، اس موقع پرممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور بلال یامین ستی نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور کمپنی کے سی ای او مراد رانا کے ہمراہ باقاعدہ افتتاح کیا۔ مری کے ساتھ کوٹلی ستیاں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے اور آئندہ چند ہفتوں تک یہ پروگرام کوٹلی ستیاں میں بھی لانچ کر دیا جائے گا۔