بیرسٹر سلطان، فاروق حیدر ملاقات، مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے پر اتفاق

بیرسٹر سلطان، فاروق حیدر ملاقات، مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے پر اتفاق

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو متحد ہو کر اُجاگر کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں اندرون و بیرون ملک کشمیری ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کریں گے ، ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔ اس موقع پر صدر اور سابق وزیر اعظم نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پربھی تفصیلی بات چیت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں