اسلام آباد، ہوٹل میں لڑکی کا قتل، ملزم گرفتار، اعتراف جرم کر لیا
اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ہوٹل میں لڑکی کو قتل کرنیوالے ملزم علی رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 10 دسمبر کو ایک ہوٹل سے 23 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ کمرا ایک لڑکے نے بک کروایا تھا اور دو دن پہلے لڑکی کے ساتھ ہوٹل پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق لڑکا 9دسمبر کی رات فرار ہو گیا، ہوٹل انتظامیہ نے شک پر کمرا کھولا تو لڑکی کی لاش ملی تھی جسے پمز منتقل کیا گیا تھا۔ 14دسمبر کو لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا جس نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق لاش کے گلے پر ازار بند کے نشان موجود ہیں جبکہ ملزم نے کہاکہ لڑکی کو اسی کے مفلر سے پھندا دے کر قتل کیا تھا، ملز م کا کہنا تھا کہ لڑکی کو تو تکار پر قتل کیا، پولیس نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔