نیپرا ٹا ئیگرز نے انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد (دنیارپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بھٹو کرکٹ گراؤنڈ (جی 7) میں ایک روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔۔۔
جس میں ممبر پنجاب سمیت نیپرا کے ملازمین اور فیملیز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ممبر پنجاب آمنہ احمد اور ڈائریکٹر جنرل ایڈمن افتخار علی خان نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں 6ٹیموں نیپرا سلطان، نیپرا ٹائیگرز، نیپرا گلیڈی ایٹر ، نیپرا ڈولفن، ایگل اور نیپرا تھنڈر نے حصہ لیا۔ فائنل میں نیپرا سلطان کا مقابلہ نیپرا ٹائیگرز سے ہوا۔ نیپرا ٹائیگرز نے سخت مقابلے کے بعد نیپرا سلطان کو شکت دی۔ ممبر پنجاب آمنہ احمد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔