شیعہ علما کونسل کا پارہ چنار کیلئے ایئر ایمبولینس کا اہتمام
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خصوصی کاوشوں کے بعد پارہ چنار کے عوام کیلئے ایئر ایمبولینس کا اہتمام کیا گیا ہے۔۔
جو آئندہ ایک دو روز میں زہرا اکیڈمی پاکستان کی جانب سے ادویات کی بڑی کھیپ لیکر پارہ چنار جائے گی، ایئر ایمبولینس مریضوں کیلئے ادویات پہنچانے کے علاوہ وہاں سے مریضوں کو پشاور بھی لائے گی۔ ادویات کی فراہمی کے موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ضلع کرم میں امن و امان کا قیام تمام پاکستانیوں کیلئے نیک شگون ہو گا۔ اللہ رب العزت ملک بھر کی طرح ضلع کرم میں بھی امن و امان کی فضا کو برقرار رکھے۔