اسلام آباد کے نجی ہوٹل کی بیسمنٹ غیر قانونی استعمال پر سیل
اسلام آباد(دنیا نیوز)سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ٹیم نے قانونی خلاف ورزیوں پر نجی ہوٹل کی بیسمنٹ کو سیل کر دیا۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت عوام کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے۔۔۔
ڈی جی بلڈنگ کنٹرول فیصل نعیم کے مطابق ہوٹل کی بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر سٹوریج کے طور پر استعمال کیاجا رہا تھا جبکہ نجی ہوٹل میں غیر قانونی مارکی بھی قائم کی گئی تھی، حکام کے مطابق نجی ہوٹل 16کروڑ روپے کے واجبات کا نادہندہ بھی ہے، اس کے علاوہ ہوٹل انتظامیہ نے گرین بیلٹ پر غیر قانونی کار پارکنگ بھی قائم کر رکھی تھی۔