امن کیلئے ضلع کرم کے مشران، عمائدین کی جید علما کو بریفنگ

امن کیلئے ضلع کرم کے مشران، عمائدین کی جید علما کو بریفنگ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی موجودگی میں جید علمائے کرام سے ضلع کرم کے مشران اور عمائدین نے پارہ چنار کے عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران اور کشیدگی کے حوالے سے ملاقات کی اور انہیں امن و امان کے قیام کیلئے منعقدہ جرگہ سمیت دیگر صورتحال پر بریف کیا۔

جاری متفقہ اعلامیہ میں مقامی عوام کو اگلے لائحہ عمل تک پرامن رہنے کی تلقین، راستوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور راستے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا حکمران پارہ چنار کے عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر انتظامات کریں، ادویات اور ضروریات زندگی پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔ حکمران تمام نکات پر فی الفور عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اعلامیہ پر سینیٹر علامہ ناصر عباس، علامہ افضل حیدری، علامہ محمد حسن جعفری، علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی، زاہد علی اخونزادہ، علامہ محمد تحسین، علامہ مرتضیٰ علوی و دیگر نے دستخط کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں