مری:کمشنر راولپنڈی، اسامہ اشفاق سے تاجروں کی ملاقات

مری:کمشنر راولپنڈی، اسامہ اشفاق سے تاجروں کی ملاقات

مری (نمائندہ دنیا) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامرخٹک، آر پی او راولپنڈی اور ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔۔۔

 جس میں مری میں حالیہ جاری سیاسی ایشوز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ آج 19دسمبر کو ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اپنے لوگوں کو بلا کر ان سے بات کریں جو بھی وہ فیصلہ کریں گے ہم بھرپور سپورٹ کریں گے۔ دریں اثنا مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے مشاورتی اجلاس کے بعد بیان میں کہا بغیر کسی مشاورت کے 20 دسمبر کے مظاہرہ اور 27 دسمبر کی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم عوام کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے اپنی تاجر برادری اور مری و کوٹلی ستیاں کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں