ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مشیر صحت پنجاب

ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مشیر صحت پنجاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صدر عوامی ویلفیئر سوسائٹی راولپنڈی غلام علی خان نے مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی سے گزشتہ روز ملاقات کی۔۔۔

 ملاقات میں راولپنڈی کے شہریوں کی صحت کے حوالے سے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اظہر کیانی نے کہا کہ ہم تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ غلام علی خان نے کہا کہ راولپنڈی کے زیرتعمیر زچہ بچہ ہسپتال کے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کیلئے کھولا جائے اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت راولپنڈی شہر کے دیگر ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں