آر آئی یو جے الیکشن:طارق عثمانی بلامقابلہ صدر، رضوان غلزئی جنرل سیکرٹری منتخب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) طارق عثمانی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر، رضوان غلزئی جنرل سیکرٹری، یاسر نذر فنانس سیکرٹری اور مدثر الیاس کیانی سیکرٹری اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
الیکشن 2025-27کے نتائج کے مطابق فیصل اعوان، محسن اعجاز اور جویریہ صدیق نائب صدور، عبدالوحید جنجوعہ، خالد ملک اور مہوش قماس کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ ایگزیکٹو کونسل کے 14ممبرز میں عامر فاروق، شبیر حسین، فہیم خان، حسنہ خٹک اور دیگر شامل ہیں۔