جی بی حکومت رائلٹی فیس میں اضافہ واپس لے، ٹور آپریٹرز

جی بی حکومت رائلٹی فیس میں اضافہ واپس لے، ٹور آپریٹرز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (پاٹو) نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے رائلٹی فیس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

 ان کا کہنا ہے کہ سیاحت سے متعلق کسی بھی پالیسی یا فیصلے میں پا ٹو اور اس کی علاقائی تنظیموں گباٹو اور باٹو کو شامل کیا جائے، ایک مرکزی ٹورازم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں تمام سیاحت سے وابستہ اداروں کو نمائندگی دی جائے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (پاٹو) کے چیئرمین نیاز احمد، سینئر وائس چیئرمین ناصر حسین، نیک نام کریم و دیگرکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت نے مہم جوئی کی فیسوں اور رائلٹی چارجز میں غیر مناسب اضافہ کیا ہے جس سے غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، اگر یہ اضافی اخراجات سیاحوں کو منتقل کئے جائیں گے تو وہ نیپال، چین یا بھارت جیسے سستے آپشنز کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور جی بی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں