اڈیالہ روڈ پر واٹر ٹینکر تلے آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
راولپنڈی(خبرنگار)اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن کے قریب سرکاری واٹر ٹینکر نے 17 سالہ نوجوان کو کچل ڈالا۔ جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت عبدالرافع کے نام سے ہوئی۔
واسا واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ترجمان واسا کے مطابق ڈرائیور کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔