2024، راولپنڈی میں ڈکیتی راہزنی کی 4013وارداتیں
راولپنڈی (احمد بھٹی) پولیس نے دعویٰ کیا کہ جرائم میں گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد کمی ہوئی ۔
2024کے دوران ضلع راولپنڈی میں 41ہزار مقدمات درج ہوئے ، ڈکیتی راہزنی کی 4013 وارداتیں ہوئیں، شہری 6293موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ، ڈکیتی کی وارداتوں میں 20افراد قتل، 43 پولیس مقابلے ہوئے ، دو پولیس اہلکار شہید اور 23 زخمی ہوئے ، 43 ڈاکو بھی مارے گئے، 2841 ملزمان کو عدالتوں سے سزا ہوئی، 366 گینگز کے 891 ڈاکو اور چور پکڑے گئے ، 110 گاڑیاں اور 1570 موٹر سائیکل بر آمد کئے گئے ، پولیس ذرائع سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 301 ، ڈکیتی میں قتل کے 20 ، اندھے قتل کے 7، بھتہ مانگنے کے 18 ، اغوا برائے تاوان کے چھ مقدمات درج ہوئے ، 29 گاڑیاں اور 554 موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھینے گئے ۔ کُل 364 گاڑیاں اور 5243 موٹر سائیکل چوری ہوئے ۔ مویشی چوری کے 217 مقدمات درج ہوئے ۔ نقب زنی کی 1286 وارداتیں ہوئیں ۔ سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 50فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سال کے آخری 4ماہ میں کار سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا گیا۔