غیر قانونی ہائوسنگ سکیم کیخلاف آپریشن، بائونڈری والز مسمار
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیم ہیون ویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بائونڈری والز کو مسمار کر دیا۔
ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے تعاون سے موضع ساہنگ مندرہ چکوال روڈ راولپنڈی پر واقع غیر قانونی ہائوسنگ سکیم ہیون ویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بائونڈری والز کو مسمار کر دیا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق آپریشن کی نگرانی کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔