وزیر ٹرانسپورٹ کا مری ٹورسٹ ٹرین کیلئے سائٹس کا معائنہ
راولپنڈی، مری (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے مانگا اور بستال موڑ مری کا دورہ کیا اور مجوزہ ٹورسٹ گلاس ٹرین کیلئے سائٹس کا معائنہ کیا۔
نیسپاک کے حکام نے صوبائی وزیر کو ٹورسٹ گلاس ٹرین کے مجوزہ روٹ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف سٹیشنز کے قیام کے حوالے سے فیزیبلٹی سٹڈی جاری ہے۔ بلال اکبر نے کہا سیاحوں کو ٹورسٹ گلاس ٹرین سے معیاری سفری سہولت میسر ہوں گی، مجوزہ طور پر صدر ریلوے سٹیشن سے بھی ٹورسٹ گلاس ٹرین چلے گی۔