ضلع راولپنڈی میں ساتویں زراعت شماری فیلڈ آپریشن کا آغاز

ضلع راولپنڈی میں ساتویں زراعت شماری فیلڈ آپریشن کا آغاز

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ادارہ شماریات کی ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری کے فیلڈآپریشن کا آغاز کر دیا گیا جو یکم جنوری سے 10 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔

ضلع راولپنڈی میں ساتویں زراعت شماری کا ا فتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق نے کیا، ملکی تاریخ میں یہ زراعت شماری اپنی نوعیت کا پہلا Integrated Digital Count ہو گا۔ بڑے زمینداراوربڑے مال مویشی رکھنے والے بھی اس زراعت شماری میں شمار ہو ں گے ۔پاکستان غذائی قلت میں دنیا کے 127 ممالک میں 109 نمبر پر ہے ، یہ صورتحال بہتر بنانے میں زراعت شماری معاون ثابت ہو گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا زراعت شماری سے زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی اور غذائی قلت کو کم کیا جا سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں