فائرنگ کا واقعہ کرم امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش:ڈاکٹر شبیر حسن
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ضلع کرم بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر بذدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ۔۔
فائرنگ کا واقعہ شرپسندوں کی جانب سے حکومتی نگرانی میں ہونے والے امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، صوبائی حکومت سمیت تمام ذمہ دار سٹیک ہولڈرز امن و امان میں خلل ڈالنے والے انسانیت اور ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں۔