پیشن کرکٹ کلب راولپنڈی نے لاہور لائنز کرکٹ کلب کو شکست دیدی

پیشن کرکٹ کلب راولپنڈی نے  لاہور لائنز کرکٹ کلب کو شکست دیدی

اسلام آ باد (دنیا رپورٹ)پیشن کرکٹ کلب راولپنڈی نے لاہور لائنز کرکٹ کلب کو 113 رنز سے شکست دیدی ،پوٹھوہارپارک میں پیشن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوور میں 325 رنزکا ٹارگٹ دیا ۔۔۔

جواب میں لاہور لائنز کرکٹ کلب 211رنزبناکر ڈھیر ہو گئی، پیشن کرکٹ کلب کی جانب سے ثنا اللہ سعید 133 شاہزیب خان 75 اور ثاقب جاوید ملک61 رنز بناکر نمایاں رہے ، کپتان ثاقب جاوید ملک نے 3 ،حسن مبین نے 3 اور ثنا اللہ سعید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،اس طرح پیشن کرکٹ کلب 113رنزکے مارجن سے جیت گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں