پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ نون اور تھا نہ شالیمار پولیس ٹیموں نے دو گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ان کے بچے نور اللہ اور عاشر علی لا پتا ہو گئے ہیں، پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا ۔