انٹرنیٹ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں سابق وفاقی وزیر اجمل خان وزیر
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جنوبی ایشیا کے حوالے سے سینٹر فار نالج اینڈ انالیسز کی افتتاحی تقریب میں تنظیم نے جنوبی ایشیا کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کا اعلان کیا ، مہمان خصوصی سابق وفاقی و صوبائی وزیر اجمل خان وزیر تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ، انٹرنیٹ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، فیک نیوز پھیلائی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر تنویر حیدر گل نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کو درپیش چیلنجز میں سوشل میڈیا کے بڑھتے رجحان کو اپنانا لازم ہے ۔