تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ سے ریکارڈ یافتہ بائیک لفٹر گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب سابق ریکا رڈ یا فتہ منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کر کے لا کھوں روپے کے چھ مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔
ملزم کی شناخت محمد راحیل کے نام سے ہو ئی ہے ، گرفتار ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے علاقہ میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔