نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز میں پاک امریکا تعلقات پر مکالمہ

  نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز میں پاک امریکا تعلقات پر مکالمہ

اسلام آ باد ( دنیارپور ٹ ) نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز ( نپس ) میں امر یکا میں پاکستان کے سفیر سعید شیخ نے ـپاک امریکا تعلقات پر خطاب کیا ۔ نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد ظاہر لطیف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔

اجلاس کے دوران تمام ماہرین نے اتفاق کیا کہ عملی تعاون اور باہمی احترام دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اہم ہے ۔ شرکا نے دونوں ریاستوں کے درمیان پائیدار اور متحرک تعلقات اور اس کے مضبوط مستقبل پر روشنی ڈالی اور علاقائی امن ، استحکام اور سلامتی کے لیے پاک امر یکا شراکت داری کی مسلسل مطابقت پر زور دیا ۔ ڈاکٹر اشفاق حسن خان ، ڈی جی ،نپس کے زیر اہتمام اس اجلاس میں سیاست دانوں ، سابق سینئر سول اور فوجی عہدیداروں ، سفیروں ، سرکاری عہدیداروں ، ماہرین تعلیم ، تھنک ٹینک، سکالرز ، محققین اور طلبا نے شرکت کی ۔ شرکا نے کہا تعلیمی سفارت کاری سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک مشترکہ افہام و تفہیم کو فروغ دے سکتے ہیں۔ مقررین نے پاک امریکا کاروبار کے تبادلے اور تجارتی روابط میں اضافے پر بھی زور دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں