ن لیگ ہی قوم کے مسائل حل کرنیکی صلا حیت رکھتی ، جہانگیر خانزادہ
حضرو (نمائندہ دنیا) سابق صوبائی وزیر و ممبر مانیٹرنگ کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ڈھوک شیر محمد میں نکاسی آب اور راستے کو پختہ کیا جائے گا ۔۔۔
مسلم لیگ نون ہی ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پی پی ون کے لیے گرانٹ جاری کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادی خان میں سابق وائس چیئرمین ملک بلال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چودھری محمد الیاس ،رحیم جان خان اور دیگر معززین علاقہ شامل تھے ۔