اسلام آباد کچہری کے کیفے ٹیریا میں کرسیاں چل گئیں، متعدد زخمی

 اسلام آباد کچہری کے کیفے ٹیریا  میں کرسیاں چل گئیں، متعدد زخمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہفتے کے روز گوجرانوالہ سے پیشی پر آئے ہوئے ملزمان کاکچہری کے کیفے ٹیریا میں جھگڑا ہو گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ کرسیاں لگنے سے گوجرانوالہ سے آئے شہری اور وکلا سمیت کئی زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا گروپ لڑائی جھگڑ ے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں