سنگین جرائم کے 15 سمیت 52 جرائم پیشہ افراد گرفتار

سنگین جرائم کے 15 سمیت 52 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، خبرنگار) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 15سمیت 52جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضہ سے 7210گرام چرس، 1کلو 850گرام ہیروئن، 926گرام آئس، 101لٹر شراب، 13پستول، ایک رائفل، خنجر اور آہنی مکا برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اسلام آباد کے مختلف تھانوں کی پولیس ٹیموں نے ملزمان ناصر، زبیر، جاوید، میر، نعمت، حکیم، محمد علی، عزت، زاہد، ظفر، اکبر، زین، افضال، نذیر، عرفان، عمر، تیمور، سنیل، زیب، امیر، حلال اور حماد کو گرفتار کیا۔ جاری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 15ملزم بھی گرفتار کیے گئے۔ راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے ملزم عبداللہ، شیراز، عمیر، شاہد، احمد علی، داؤد، عامر گل، جنید جاوید، علی شان، احمد رمضان، احمد اکرام، عبداللہ، باسط، غلام جیلانی اور عبدالشان کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں