سی ڈی اے ریفرنڈم، پولنگ آج ہو گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے پولنگ آج بروز جمعرات کو ہو گی۔۔۔
ادارے کے 11,267ملازمین اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، اس حوالے سے 34پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا۔ سی ڈی اے مزدور یونین کوچاند ستارہ، سی ڈی اے ورکرز فیڈریشن کو سبز پرچم، سی ڈی اے لیبر یونین کو شاہین اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین کو ببر شیر کے انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے ہیں