وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق اور وزارت زراعت و جنگلات ترکیہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق  اور وزارت زراعت و جنگلات  ترکیہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس

اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق پاکستان اور وزارت زراعت و جنگلات ترکیہ کے ورکنگ گروپ کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔

 صدارت ایڈیشنل سیکرٹری عامر محی الدین نے کی جس میں زرعی اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کیلئے ایکشن پلان پر غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے رابطہ پوائنٹس کے تبادلے اور نجی شعبے کے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ جبکہ ترکیہ نے پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں