بی آئی ایس پی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن الیکشن میں اتحاد گروپ کامیاب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بانی اتحاد گروپ نے مسلسل تیسری بار میدان مار لیا۔
سردار شیراز صدر، ناظم طاہر سیکرٹری جنرل، شفق ناز نائب صدر، ارشد علی جوائنٹ سیکرٹری اور احسن احسان مغل سیکرٹری مالیات منتخب ہو گئے۔ مرکزی الیکشن بوتھ بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں قائم کیا گیا تھا جس میں گوادر سے گلگت، خیبر سے کراچی تک کے گریڈ 1سے 19کے ملازمین نے ا پنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے جیتنے والے پینل کو مبارکباد دی۔