کشمیریوں کو غلام رکھنا بھارت کی فرسودہ سوچ، عبدالعلیم

کشمیریوں کو غلام رکھنا بھارت کی فرسودہ سوچ، عبدالعلیم

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) یوم یکجہتی کشمیر پر صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیریوں کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنا بھارت کی فرسودہ سوچ ہے۔

وادی کشمیر میں ہونے والا ظلم سیکولر ازم کے کھوکھلے اور مکارانہ دعوؤں کی داستان کے سوا کچھ نہیں۔ مودی سرکار کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، آج ساری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے زیراہتمام صدر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر نکالی گئی ریلی میں صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان، جنرل سیکرٹری و ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی، صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب، جنر ل سیکرٹری رانا جاوید اقبال، میاں جنید ذو الفقار، سابق ایم پی اے ہارون عمران گل، شعبہ خواتین سے تسکین خاکوانی نے شرکت کی۔ شرکا نے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف بھرپو ر نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں