راولپنڈی:مختلف کارروائیوں میں 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی:مختلف کارروائیوں میں 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 18ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، شراب، چرس، پتنگیں و دیگر سامان برآمد کر لیا۔

پیرودہائی پولیس نے 2پتنگ بازوں کو گرفتار کیا، افتخار سے 200پتنگیں اور 5ڈوریں جبکہ حسن سے 200پتنگیں اور 5ڈوریں برآمد ہوئیں۔ ٹیکسلا پولیس نے مہدی شاہ سے 2کلو 200گرام ہیروئن برآمد کی۔ صدر بیرونی پولیس نے شکیل سے 1کلو 680گرام چرس برآمد کی۔ ریس کورس پولیس نے وقاص سے 1کلو 100گرام چرس برآمد کی۔ صدر واہ پولیس نے ملزم امان علی سے 600گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے تیتروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 3قماربازوں کو گرفتار کیا جن میں عاصم، نثار اور آصف شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 8ہزار 570روپے اور 2موبائل فون برآمد ہوئے، موقع سے 2تیتر بھی قبضہ میں لیے گئے۔ جاتلی پولیس نے شراب سپلائر احمد شفیق کو گرفتار کر کے 50بوتل شراب برآمد کی۔ بنی پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے جنیدکو گرفتار کیا، واہ کینٹ پولیس نے ہاشم سے 60لٹر شراب، بنی پولیس نے راشد سے 1بوتل شراب، دھمیال پولیس نے ملزم دلاور سے ایک پستول برآمد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں