کشمیریوں کے قتل عام پر دنیا کی خاموشی افسوسناک،بیرسٹر دانیال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے وقارالنسا کالج راولپنڈی کے زیراہتمام کشمیر یکجہتی واک میں شرکت کی جس میں رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی بھی شریک تھے۔
واک سے خطاب میں بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کشمیریوں کے قتل عام پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں ہر احتجاج کے دوران 8سے 10بے گناہ افراد شہید ہو جاتے ہیں۔ عالمی برادری کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا فوری نوٹس لے۔